لاہور میں تیز آندھی اور بارش، بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا


لاہور ( 24 نیوز ) لاہوریوں کی سنی گئی، جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سپیڈ 102 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ طوفان کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو گیا، لیسکو میں ہائی الرٹ، آپریشن ونگ کے افسران اور لائن سٹاف کو دفاتر بلا لیا گیا۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق دن بھر تیز گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں نے رات کا منظر پیش کر دیا۔

گرد آلود طوفان اور تیز آندھی سے شہر کے بیشتر علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سپیڈ 102 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

طوفان کے بعد شہر میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی آ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔ بارش کے بعد موسم بہتر ہونے سے گرمی اور تیز لو کے ستائے شہریوں کی بھی جان میں جان آ گئی۔

دوسری جانب شہر میں آندھی، بارش اور طوفان کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو گیا، لیسکو میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے آپریشن ونگ کے افسران اور لائن سٹاف کو دفاتر بلا لیا گیا، لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ طوفان سے سسٹم شدید متاثر ہوا، جلد بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مجموعی طور پر چھ سو پچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، آندھی کے باعث بعض علاقوں میں الیون کے وی فیڈرز کو سسٹم کے تحفظ کے لئے بند کر دیا گیا، فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے اسی فیصد شہر میں صارفین نے اندھیرے میں افطاری کی اور نما زتراویح ادا کی، آندھی اور طوفان کے بعد کمپنی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد آپریشن ونگ کے تمام افسران اور لائن سٹاف کو فوری طور پر دفاتر میں طلب کر لیا گیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کا کہنا ہے کہا کہ بجلی بحال کے لئے سٹاف مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ کوشش ہو گی کہ دو گھنٹے میں بجلی بحال کر دی جائے۔