حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن، کراچی ٹریفک پولیس نے جلوس کیلئے پلان دیدیا


کراچی(24نیوز) اکیس رمضان یومِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پرکراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوکرامام بارگاہ حسینہ ایرانیان پرختم ہوگا۔

شہادت امیر المومنین حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کی مناسبت سے کراچی میں مرکزی کے لئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیاگیا۔مرکزی جلوس 1 بجے نشتر پارک سے برآمد اور 8 بجے حسینہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام ہوگا، ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر میٹھا در میں ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی ہمارے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے

 ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گرومندر سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہر سے آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ موڑ دیا جائے گا، ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ گارڈن کی جانب موڑدیا جائے گا۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو مارٹن روڈ جمشید روڈ موڑ دیا جائے گا، لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی فلائی اوور اوراسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔