عید الفطر پر موسم کیسا ہوگا؟


لاہور( 24نیوز ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام پر یا اگلے ہفتے کے شروع میں بارش ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے کے شروع میں عید سے قبل بارش ہو سکتی ہے تاہم بارش کا سلسلہ عید سے قبل رک جائیگا عید کے دنوں میں بھی خوشیاں دوبالا ہونے کی امید ہے۔
اس ضمن میں رواں ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں، پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی، وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں اور لو چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈکے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فرش وائپر سے صاف کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام یا اگلے ہفتے کے شروع میں بارانِ رحمت کے نزول سے گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا،ساٹ ڈائیرکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ اور پنجاب میں فصلوں کو پکنے اور زرعی دواﺅں کا اثر ختم کرنے کے لیئے اس وقت دہوپ کی ضرورت ہے وہاں بارشیں ہونے سے فصلیں خراب ہونے کا اندیشہ ہے، آئندہ کچھ دنوں میں پنجاب سمیت اسلام آباد اور پنڈی میں بارشوں کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ عید کے دنوں میں بھی بارشیں پڑیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں