ریحام خان نے قربانی سے پہلے قربانی کا اشارہ دیدیا


لاہور(24نیوز) کس کی ہوگی قربانی سے پہلے قربانی ؟ ریحام خان نےسیاسی سمندر میں طلاطم برپا کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی والے ایک کتاب سے ہی گھبرا گئے۔ ریحام خان نے قربانی سے پہلے قربانی کا اشارہ کیوں دیا؟متنازع کتاب میں ایسا کیا لکھ دیاکہ قربانی کی باتیں کرنے لگیں، کیا عمران خان کی عزت بچ پائے گی یا  داغدار ہوں گے، سب کو  کتاب کا بے چینی سے انتظار ہے۔ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگومیں ریحام خان کاکہنا ہےکہ پاکستان میں سیاست کیسے ہوتی ہے؟سیاست دان اور پالیسی میکر میری آنے والی کتاب پڑھیں، سب کچھ سامنے آجائے گا۔ پی ٹی آئی والے ایک کتاب سے ہی گھبراگئے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا: عون چودھری

ریحام خان کا کہنا ہے کہ پہلے لاکھ پھر ڈیڑھ لاکھ اور اب دو لاکھ پاونڈز لینے کا الزام لگادیا ۔ وقت بتائےگا کون کیا ہے ،کس نے کیا کیا، کون موبائل فون کی جاسوسی کرتا تھا؟انھوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن سے پہلے کتاب پبلش ہوجائیگی۔

جبکہ تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں  ریحام خان  کی کتاب کی رونمائی روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے ریحام خان کو طلب کرلیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔