کرپشن الزامات: نیب کا نواز ،عباسی کیخلاف انکوائری کا حکم


اسلام آباد( 24نیوز ) نیب نے سابق وزرائےاعظم نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کےخلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائری کی منظوری دے دی جبکہ سابق وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ اور شہبازشریف کےخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں متعددانوسٹی گیشن،انکوائریوں اورریفرنسزکی منظوری دی گئی۔ نیب نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر کےخلاف من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ من پسند افراد کودینے کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف چیف جسٹس کے بلانے پر بھی عدالت نہ آئے 
نیب نےسابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،محکمہ کلچرٹورازم کےسیکریٹری سمیت کئی افسران کےخلاف بھی کرپشن الزامات پرانویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،سابق ایم پی اےاوررمضان شوگرملزکی انتظامیہ کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
غیرقانونی طور پرکنڑیکٹ میں توسیع پرسابق چئیرمین کےپی ٹی وائس ایڈمرل ریٹائرڈاحمدحیات،سابق جنرل منیجر کےپی ٹی بریگیڈیئرریٹائرڈسیدجمشیدزیدی کے خلاف بھی ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دےدی گئی۔اس کےعلاوہ نیب اجلاس میں بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بھی کرپشن الزامات پرسیاست دانوں اورسرکاری افسران کے خلاف بھی تحقیقات کافیصلہ کیاگیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔