نگران وزیراعظم کے وزارت خزانہ کو جامع پالیسی بنانے کے احکامات جاری

نگران وزیراعظم کے وزارت خزانہ کو جامع پالیسی بنانے کے احکامات جاری


24 نیوز: وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیرصدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے داخلی سلامتی سے متعلق انتظامی اور قانونی اقدامات بارے آگاہ کیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق کابینہ کو عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت بارے بھی بریفگ دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے داخلی سلامتی سے متعلق انتظامی اور قانونی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت بارے بھی بریف کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپشن الزامات: نیب کا نواز ،عباسی کیخلاف انکوائری کا حکم

دوسری جانب نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے 6 فیصد شرح نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ نے اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے ادائیگیوں میں توازن سمیت مناسب انتظامات کا فیصلہ کیا۔ نگران وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو جامع پالیسی بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی میں فوری نتائج کیساتھ نئی منتخب حکومت کیلیے گائیڈ لائنز بھی مرتب کی جائیں۔