ن لیگ کا چودھری نثارکو ان کے من چاہے حلقوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ


24 نیوز : ن لیگ چودھری نثار کو ٹکٹ دینے کی خواہشمند، چودھری نثار ٹکٹ لینے کو تیار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دی۔ چودھری نثار نے این اے 59 اور این اے63  میں مہم شروع کررکھی۔

 24 نیوزذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپنےلاڈلے چودھری نثارکو ان کے من چاہے حلقوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، لیکن چودھری نثارعلی خان ٹکٹ لینے کو تیار نظر نہیں آرہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ٹکٹ کیلئے درخواست بھی نہیں دی۔ چودھری نثار نے دو قومی اور ایک صوبائی حلقے سے مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔