موبائلوں کا دھماکے سے پھٹنا تشویش ناک ہوگیا


24 نیوز : ممبئی میں کھانا کھاتے شخص کا جیب میں موبائل پھٹ گیا، موبائل پھٹنے سے ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی، موبائل پھٹنے سے اس کا مالک زخمی، اس سے قبل بھی کئی بار موبائل فون پھٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ایک گاہک کی جیب میں موبائل پھٹ گیا، موبائل پھٹنے سے اس کا مالک شدید زخمی ہوا۔ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب موبائل فون پھٹنے سے بھگدڑ مچ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو جیب سے موبائل نکال کر پھینکتے دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد ریسٹورنٹ میں موجود لوگ باہر کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار موبائل فون پھٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایئر کینیڈا کے ایک طیارے میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ تھا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث خاتون مسافر جھلس گئی تھی۔

اسی طرح چین کے شہر گوانگ ژو میں ایک شخص کاؤ چوانگ نے کچھ دن قبل ہی نیا موبائل فون خریدا تھا۔ یہ موبائل نہ تو آئی فون تھا اور نہ ہی اینڈرائیڈ بلکہ ایک سادہ موبائل فون سیٹ تھا۔ خریدنے کے دو دن بعد ہی موبائل فون اس کی پینٹ کی جیب میں پھٹ گیا جس سے اس کا جسم جھلس گیا تھا۔