بلوچستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید


کوئٹہ(24نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں عید سیکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے شہید اہلکاروں میں سپاہی یار محمد کا تعلق سبی سے ہے جبکہ شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer