الیکشن ایکٹ2017 ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیسری بار نوٹس جاری کر دیا

الیکشن ایکٹ2017 ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیسری بار نوٹس جاری کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن ایکٹ2017 میں سینیٹ کے فارم میں کم معلومات چیلنج کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیسری بار نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکیل بیرسٹر سجیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ عدالت کو بتایا جائے۔ اس کیس کو سن کر فیصلہ کروں گا۔دو بار نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن نے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں ججز ، سرکاری افسران کی دوہری شہریت پرازخود نوٹس کیس کی سماعت

دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت ایک عبوری حکم نامہ جاری کر دے جس پر جسٹس عامر فاروق بولے کہ آپ چاہتے ہیں کہ عبوری حکم نامہ جاری کر دوں اور باقی 3 سال کے لیے چھوڑ دوں۔ہا ئیکورٹ کا سپریم کورٹ سے موازنہ نہ کیا جائے۔ ہمارے پاس وہ اختیارات نہیں۔ آرٹیکل 184 اور 199 کا کوئی موازنہ نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔