نابینا افراد،قوت سماعت سے محروم حکومت سے حق مانگنے نکل پڑے

نابینا افراد،قوت سماعت سے محروم حکومت سے حق مانگنے نکل پڑے


راولپنڈی(24نیوز)لاہور کے بعد نابینا افراد اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے راولپنڈی کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ملازمت فراہم کی جائے اور ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے مظاہرین سے مذاکرات میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کر ادی۔

تفصیلات کے مطابق نابنیا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا۔ لاہور کے بعد نابینا افراد احتجاج کیلئے راولپنڈی کی سڑکوں پر آگئے۔مظاہرین نے مری روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کی بنا پر اسامیوں کا اعلان کیا لیکن اس پر بھی سیاست جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال،شہریوں کو دواؤں کے حصول میں مشکلات کا سامنا

 واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے حنیف عباسی کو معاملہ افہام و تفہیم سےنمٹانے کی ذمداری سونپ دی۔