مثالی انتظامات،تیاریاں عروج پر،پاکستان میں خوشیوں کی لہرکا بے صبری سے انتظار

مثالی انتظامات،تیاریاں عروج پر،پاکستان میں خوشیوں کی لہرکا بے صبری سے انتظار


کراچی(24نیوز) پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ، انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ نجم سیٹھی کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے کہا کہ آپ کی ذاتی دلچپسی سے پی ایس ایل فائنل یقینی بنا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کہنا تھا  کہ یہ میرے شہر میرے صوبے کے عوام کے وقار کی بات ہے۔ ہم مثالی انتظامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
 دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی سے کہا کہ سیٹھی صاحب کراچی میں عالمی کرکٹ میچز بھی کرائے جاسکتے ہیں۔