مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کے منہ سے فتح چھین لی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کے منہ سے فتح چھین لی


مانچسٹر(24نیوز) انگلش پریمیر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلیس کے منہ سے فتح چھین لی، مانچسٹر کے شاندار کم بیک نے مخالف ٹیم کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیر لیگ کے مقابلے میں کرسٹل پیلیس نے 20 مرتبہ لیگ ٹاٹل جیتنے والی مانچسٹر یونائیٹڈ کو میچ کے آغاز میں ہی ٹف ٹائم دیا اور 11 ویں منٹ میں انڈرے ٹاؤنسینڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کو شروع ہوئے 3 منٹ ہی گزرے کے کرسٹل پیلیس کی جانب سے ایک اور شاندار گول دیکھنے کو ملا اور ایسا لگا کے مانچسٹر کی شکست یقینی ہوگئی۔

یہ پڑھیں:میکسیکن اوپن کادوسرا راؤنڈ:ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو کی سپین کے ڈیوڈ فیررکو شکست
 علاوہ ازیں انگلش لیگ کے ریڈ ڈیولز مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2 گول کھانے کے بعد ہمت نا ہاری اور میچ کے 55 ویں منٹ میں کرس سمالنگ اور 76 ویں منٹ میں روملیو لوکاکو نے گول سکور کر کے میچ 2 2 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ریفری نے 3 منٹ انجری ٹائم کے دیے۔ جس میں نیمنجا میٹچ نے ٹھنڈر بولٹ سارٹ مار کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔