کراچی: پولیس، رینجرز کی کارروائیاں، شاہد بوم بوم بھی گرفتار

کراچی: پولیس، رینجرز کی کارروائیاں، شاہد بوم بوم بھی گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، دس سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان میں لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس متحرک کارروائیاں جاری، رینجرز نے مچھر کالونی میں کارروائی کر کے 4 ملزمان شاہد بوم بوم، عاقب علی، عمیر علی، اور ظاہر خان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو بھتہ خوری اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی نقب زنی اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی اداروں کی مثالی کارکردگی، دہشتگردی روکنے میں کامیاب

 پی آئی بی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بھی کارروائی، اسحاق عرف چوزہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث ہے، اسحاق چوزہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

کھارادر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا چھاپہ، چھاپے کے دوران بیاسی کلو گرام سے زائد نشہ آور ادویات برآمد کرلی گئیں۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔

شرافی گوٹھ میں پولیس کا چھاپہ، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فخر الدین نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول برآمد کرلیا گیا۔