لیڈیز وارڈنز کا تازہ دم دستہ،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرعزم

لیڈیز وارڈنز کا تازہ دم دستہ،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرعزم


ملتان(24نیوز) خواتین جیل میں تربیت مکمل کرنے والی لیڈی وارڈنز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،لیڈی وارڈنز نے تربیت کا عملی مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی خواتین جیل میں لیڈی وارڈنز کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کی گئی۔ جس میں خواتین جیل میں تربیت مکمل کرنے والی لیڈی وارڈنز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ 4 ماہ سیکورٹی تربیت کے سخت مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والی 24 لیڈی وارڈنز کے تازہ دم دستے نے مہمان خصوصی ڈی آئی جیل خانہ جات شوکت فیروز کو سلامی پیش کی۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین ملک وقوم کی سلامتی کےلئے پرعزم دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:قصور واقعے کا اٹک میں ری پلے،پولیس مکمل طور پر ناکام
 دوسری جانب تربیت یافتہ لیڈی وارڈنز نے مارشل آرٹس کے ساتھ جدید اسلحہ چلانے اور کسی بھی دہشت گردی کے واقعے یا ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہاربھی کیا۔ اس موقع پر پہلے سے کام کرنے والی لیڈی وارڈنز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے جیل میں تعینات ہیں لیکن نہ تو سکیلز بڑھائے جارہےہیں اور نہ ہی ڈیوٹی ٹائم کم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ خواتین جیل اور دیگر جیل حکام بھی موجودتھے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اہلکاروں میں شیلڈزاور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔