دودھ ،پٹرول بنے بھائی بھائی،انتظامیہ نے کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا

دودھ ،پٹرول بنے بھائی بھائی،انتظامیہ نے کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا


کراچی(24نیوز) دودھ کی قیمت کے تعین کامعاملہ طول پکڑگیا،دودھ فروش سرکاری نرخ پردودھ بیچنے کوتیار نہیں، بعض موقع پرست دکانداوں نے خود ہی دودھ مہنگا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمز ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز نے قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا پٹرول تو بے دریغ مہنگا کردیا گیا۔ اب دودھ بھی مہنگا کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔سندھ حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، ازخود نوٹس کیس کی سماعت
 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کمشنر ہاؤس میں تمام اسٹیک ہولڈر کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ 2 روز میں تمام اسٹیک ہولڈرز قیمتوں کے تعین کے لئے اپنی تجاویز دیں گے۔اس دوران خود ساختہ طور پر شہر میں چند دودھ فروشوں نے قیمتوں میں دودھ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ جن کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔