وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ جہلم اور چکوال ملتوی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ جہلم اور چکوال ملتوی


لاہور(24نیوز) وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دورہ جہلم اور چکوال منسوخ ہوگیا۔ دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آج چکوال اور جہلم کے اسپتالوں کا دورہ کرنا تھا۔اس موقع پر انھوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی سکین یونٹ کا افتتاح کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

شہباز شریف نے  ہیلی کاپٹر  کے ذریعے چکوال روانہ ہونا تھا لیکن  موسم کی خرابی کئی وجہ سے انھوں نے دورہ کو ملتوی کردیا۔