کوئٹہ: کوئلہ کی کان میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد23 ہوگئی


کوئٹہ (24نیوز) مارواڑ سورینج میں کوئلہ کی کان میں دب کر مرنے والے کان کنوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اورتیس سے زائدمزدورپھنس گئےتھے۔

گزشتہ روز مارواڑ اور سورینج میں کان   میں خوفناک  واقعات پیش آئے،سورینج میں  کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور پھنسے تھے 2 کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں بر آمد کیا گیا تھا جب کہ آج مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جہلم میں خاندانی تنازع 3 جانیں لے گیا

  مارواڑ میں کان بیٹھنے کی وجہ میتھین گیس کے بھر جانے کی وجہ قرار دی جارہی ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی اس بات  کی تصدیق بھی کردی۔ مارواڑ میں کان کے بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق سوات اور شانگلہ سے ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کریں گے۔