بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،خاتون سمیت بچہ شہید



راولپنڈی(24نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون اور ایک بچہ شہید جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے تتہ پانی اور کوٹ کٹیرا سیکٹر میں فائرنگ کی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ نسرین بی بی خاتون اور 12سالہ محمد زاہد شہید ہوگئےجبکہ دوسری خاتون سونیا بی بی شدید زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔