مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنےپرتحریک انصاف کابڑا فیصلہ



اسلام آباد( 24نیوز ) تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینےکےخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کوئی نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، ایکشن نہ لیا تو قانون کی نفی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی تنظیم نو پرعدالتی سزا یافتہ اور اشتہاری بھی عہدیدار بنا دیے گئے,جو بھی قانون کی زد میں ہو وہ ایسا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتا, تحریک انصاف نے معاملہ ہرسطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے24نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کوئی نااہل شخص عہدہ نہیں رکھ سکتا،قانونی تقاضے پورا کرتے ہوئے آگے بڑھیں،اگر اس کو درگزر کردیا گیا تو یہ قانون کی نفی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نائب صدر نام زد کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے،عدالت کچھ شخصیات کو سیاسی عہدوں کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے،ذرائع کاکہناتھاکہشاہ محمودقریشی وکلا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے،وزیر خارجہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی گئی ہے جس کے تحت نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اورشہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔