ایس این جی پی ایل اور اوگرا نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

ایس این جی پی ایل اور اوگرا نے وزیر اعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے


لاہور( 24نیوز ) ایس این جی پی ایل اور اوگرا نے وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے فیصلے کو نظر انداز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت سمیت دیگر ایکسپورٹس کی صنعت کو زائد قیمت کے گیس کے بل بھیجنے پر صنعتکار پریشان ہیں ۔
چیئرمین اپٹما عادل بشیر ای سی سی اور کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ پنجاب کی صنعت کو دیگر صوبوں کی طرح ساڑھے چھ ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کا فیصلہ کیا تھا جسے نظر انداز کر دیا گیا، دیگر تین صوبوں میں صنعتوں کو گیس کے بل ساڑھے چھ ڈالر جبکہ پنجاب میں سولہ سو روپے کے حساب سے بھیجے گئے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ایل این جی کو پٹرولیم سے نکال کر گیس کی مصنوعات میں ڈالا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔


انہوں نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی صنعت کو دیگر صوبوں کی طرح سستی گیس اور بجلی فراہم نہ کی گئی تو پنجاب کی صنعت تباہ ہو جائے گی، ایس این جی پی ایل اور دیگر ادارے پنجاب کی صنعت کے حوالے سے وزیر اعظم کے فیصلے کو نظر انداز کر رہے ہیں، وزیر اعظم پنجاب کی صنعت کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں۔