پاکستان میں روایتی بینکنگ کارجحان کم ہونے لگا

پاکستان میں روایتی بینکنگ کارجحان کم ہونے لگا


کراچی (حبیب خان)مشیر وزیراعظم کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا  کہ ملک میں روایتی بینکاری کا رجحان کم ہورہا ہے، اسلامی بینکوں کے مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں منعقد کی گئی تیسری اسلامک بینکنگ کانفرنس سے وزیراعظم کے مشیر کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کا خطاب کہتے ہیں کہ مالی رسائی بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں ہے، رقم فراہمی پر شرح فکسڈ کرنے کے بجائے منافع میں شریک ہونے کی بینکاری ملک میں فروغ پارہی ہے، نفع نقصان میں شراکت اسلامی بینکاری کی وہ خصوصیت ہے جو اسے اسٹارٹ اپس اور زرعی شعبے کو رقم فراہمی کا اہم ذریعہ بناتی ہے۔

ڈاکٹر  عشرت حسین نے پھر کہا کہ وزیراعظم لوگوں کو گھر، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کا پروگرام غربت کے خاتمے کا ہے،چانسلر آئی او بی ایم بشیر جان محمد نے خیال ظاہر کیا کہ ریفنڈ ادائیگی نہ ہونے کے سبب سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے حکومت کو بہتر پالیسی بنانا ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer