کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں استحکام

کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں استحکام


کراچی(24 نیوز) مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 155 روپے 59 پیسے رہ گئی، یورو کی قدر 67 پیسے کم ہو کر 172 روپے 52 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 200 روپے 42 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 155 روپے 50 پیسے اور یورو کی قیمت 173 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 200 روپے 50 پیسے رہ گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer