"جے یوآئی (ف) کا آزادی مارچ سیاسی سرگرمی ہے"



اسلام آباد(24 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ جے یوآئی ف کا آزادی مارچ سیاسی سرگرمی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ فوج کسی دھرنے کے پیچھے نہیں اورمکمل غیر جانبدارادارہ ہے، 2014کے دھرنے میں بھی فوج نے حکومت کا ساتھ دیا تھا۔مولانا فضل الرحمان کوبھی پاکستان اتنا ہی عزیز ہےجتناہمیں ہے۔الیکشن کمیشن اورحکومت نہ کہے توفوج انتخابات میں کردارادانہیں کرے گی۔آرمی چیف بھی چاہتےہیں کہ الیکشن میں فوج کاعمل دخل کم سےکم ہو۔

الزام تراشی کاجواب دینے کے بجائے قومی سلامتی کے امورپرتوجہ ہے۔بھارت سےآنےوالےسکھ یاتری صرف کرتارپورتک محدودرہیں گے۔ پاک فوج کشمیرکامقدمہ70سال سےایل اوسی پرلڑرہی ہے،  مسئلہ کشمیرپرفوج یاکوئی اورادارہ سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer