بجلی عوام سے روٹھ گئی،نلکوں سے پانی بھی غائب


ٹھٹھہ ( 24نیوز )سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے جسکے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں۔۔
ٹھٹھہ اور اس کے گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس سے لوگوں کے معاملات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فوری کم نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی بھی نہیں آتا ہے پوری رات بجلی غائب ہو تی ہے چار دونوں سے رات کو سکون نہیں ہے ہمارا کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔