پاکستانی ایٹمی صلاحیت کی دنیا پر ہیبت طاری

11:40 AM, 6 Sep, 2018

اسلام آباد(24 نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان 2025تک ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت 140سے 150 نیوکلیر وار ہیڈز ہیں اور 2025تک پاکستان میں نیوکلیر وار ہیڈز کی تعداد 220 سے 250 تک ہو جائے گی ۔ یوں پاکستان دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پانچواں بڑا ملک بن جائے گا۔


یو ایس ڈیفینس انٹیلی جینس ایجنسی کے مطابق 1999تک پاکستان میں نیوکلیرڈ وار ہیڈز کی تعداد 60 سے80 تک تھی جو اب 150 تک ہوگئی ہے اگراسی رفتار سے پاکستان کے وارر ہیڈز بڑھتے رہے تو 2025 میں250 وار ہیڈز کے ساتھ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا۔

مزیدخبریں