این اے 243 ضمنی انتخابات، پاک سرزمین نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

این اے 243 ضمنی انتخابات، پاک سرزمین نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا


کراچی (24 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کہتے ہیں این اے243 کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار آصف حسنین ہیں، عام انتخابات کو بھول کر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے این اے 243 سے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں میں بھرپور قابلیت تھی، لیکن آصف حسنین کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس پی کے امیدوار کو ووٹ دیں کیونکہ پی ایس پی والوں کو شہریوں کے مسائل معلوم ہیں اور پی سی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو مردم شماری میں کم دکھا گیا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں درست مردم شماری کی جائے، اگر پی ایس پی کو موقع ملا تو کراچی کیلئے بھرپور کام کریں گے۔