بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان گرفتار

بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان گرفتار


راولپنڈی(24نیوز) معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت انسان گرفتار ، ملزم نے وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں 7سالہ اور 8 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا، والدین کی اطلاع پر ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

ایس پی راول ڈویژن ایس پی راول کا کہناہے کہ وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں بچیوں کو مزید طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آصف مسعود کا کہناہے کہ تمام قانونی تقاضے کرکے ملزم کو سخت سے سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔