سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو گئی۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں سونا جتنا سستا ہوا، مقامی جیولرز نے قیمت اس کے پچاس فیصد بھی کم نہیں کی گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے اٹھاسی ہزار روپے رہ گئی، دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے کی کمی سے پچہتر ہزار چار سو چھیالیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار ایک سو ساٹھ روپے فی دس گرام رہ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اڑتیس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے تناسب سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے سے بھی زیادہ کم ہو سکتی تھی لیکن مقامی صرفہ ایسوسی ایشن نے فی تولہ قیمت صرف ایک ہزار روپے ہی کمی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer