لاہور چڑیا گھر میں انوکھے اور معمر ترین پرندے کی کہانی



لاہور (24 نیوز) اڑنے والے پرندے تو سبھی نے دیکھے ہوں گے لیکن ایک پرندہ ایسا بھی ہے جو اڑتا نہیں۔ یہ منفرد پرندہ صرف لاہور چڑیا گھر کی موجود ہے۔ اس پرندے کی انفرادیت کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔

24 نیوز کے مطابق کالی جسامت اور خوبصورت رنگوں سے مزین چہرے والا یہ پرندہ کساوری ہےجو عام طور پر نیوزی لینڈ آسٹریلیا اور نیوگنی میں پایا جاتا ہے اور پورے پاکستان میں یہ پرندہ صرف لاہور زو میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اب ہوٹل خلا میں بنیں گے

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

لاہور چڑیا گھر میں موجود کساوری نر ہے اور اس کو چڑیا گھر کا معمر ترین مکین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جسے ستر کی دہائی میں پانچ سال کی عمر میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا۔

کساوری کی اوسط عمر چالیس سال ہوتی ہے لیکن لاہور چڑیا گھر میں موجود یہ کساوری اپنی عمر کی پچاس بہاریں دیکھ چکا ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead