اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، مزید شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، مزید شہید


غزہ ( 24نیوز ) فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے مزید دس افراد شہید ہو گئے،شہدا کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔
فلسطینی مظاہرین کی بڑی تعداد غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے قریب جمع ہوئی۔صیہونی فورسز کی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔۔۔مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فورسز پتھراؤ کیا۔
اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی،جس سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد28ہو گئی ہے۔۔اور گیارہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں،زیادہ تر اموات دم گھٹنے اورگولیاں لگنے سے ہوئیں،زخمیوں میں بارہ خواتین،48بچے اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان، افغانستان متفق
غزہ کی پٹی پر گذشتہ چند روز سے اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، فلسطین کے صدرمحمود عباس نے سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔