صرف چار دن،ذیشان بٹ قتل کیس میں آئی جی کو مہلت مل گئی


لاہور( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے سیالکوٹ میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزم گرفتار کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو 4 دن کی مہلت دیدی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری،سیالکوٹ سمبڑیال میں صحافی قتل از حد کیس کی سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے4دن کی مہلت دیدی آئی جی پنجاب کی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مسترد ملزمان گرفتار کیوں نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مبشرہ زیادتی وقتل کیس:سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا
آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی، بتائیں کہ ملزمان کا تعلق کس پارٹی ہے، آئی جی پنجاب سے استفسار جی ملزمان کا تعلق ن لیگ جماعت سے ہے،آئی جی کا جواب بتایا جائے کہ ملزمان کو کس کی سپورٹ حاصل ہے،چیف جسٹس پاکستان ملزمان کو کسی کی بھی سپورٹ نہیں، آئی جی پنجاب عارف نواز ملزمان کا تعلق ن لیگ سے ہے کیا یہ کم ہے-

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال گئے تو آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی بیٹھنا تھا، کیس کیلئے لاہور رجسٹری بیٹھوں گا۔