شہر اقتدار شہر کتاب بن گیا، اسلام آباد میں سج گیا کتاب میلا

شہر اقتدار شہر کتاب بن گیا، اسلام آباد میں سج گیا کتاب میلا


اسلام آباد(24نیوز)  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج کل ادب کی بہارہے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے قومی کتاب میلے میں کتابو ں کا جہان آباد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے، بوڑھے، اور جوان کتابوں سے دوستی کے تجدید عہد میں مصروف ہیں۔   شہر اقتدار شہر کتاب بن گیا۔  نیشنل بک فاونڈیشن کے قومی کتاب میلے میں ہر زبان اورادبی کتابوں کے سینکڑوں اسٹالزسجائے گئے۔

میلے میں کتابوں کا نیا جہاں آباد ہو گیا۔ نئی نسل کو کتاب دوستی سے روشناس کرانے کے لئے مختلف اسکولوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ جہاں بچے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی سندھ کا اچانک لیاری سکول کا دورہ

 کتاب میلے میں مختلف نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ تقریب رونمائی سمیت مختلف ادبی اصناف پر بحث و مباحثہ اور مقالموں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔