حکومت کا ہیئرڈریسرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کا ہیئرڈریسرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ہیئرڈریسرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیلرنگ شاپس پرعائد ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے عوام اورکاروباری افراد ہو جائیں تیار۔ حکومت نے بجٹ 2019-20 میں نئے ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ٹیلرنگ شاپس پرعائدٹیکس میں اضافہ اور ہیر ڈریسرزپرنیاٹیکس عائد کیاجائےگا۔

کاروباری حضرات کا کہنا ہےکہ چھوٹے کاروبار پر ٹیکس عائد کرنےسےکاروباری سرگرمیاں محدود ہو جائیں گی۔ بہت سے لوگ اپنے کاروبار کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ہیرڈریسرزاورٹیلرز کاکہناہےکہ حکومت ایسے اقدام نہ اٹھائے جس سے عوام مزید پریشان ہوں۔ عوام تو پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔