کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 جھلس کر زخمی‌

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 جھلس کر زخمی‌


اوکاڑہ(24نیوز) اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا،3مزدور جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے.

تفصیلات کے مطابقاوکاڑہ بصیرپور کے علاقہ گیلانی چوک میں شادی کے ٹنیٹ لگاتے ہوئے چار مزدوروں کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا، چھت کے اوپر ٹینٹ لگاتے ہوئے لوہے کا بانس 11 ہزار کیوی کی تاروں سے ٹکرا گیا،کرنٹ لگنے سےفرید احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 مزدور طاہر حسن, بشارت, محمد بوٹا بری طرح جھلس گئے.

 تینوں مزدوروں کو ریسکیو حکام کی جانب سے قریبی رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کاکہناتھاکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔