ایک اور عالمی اعزاز پاکستانی خاتون کے نام

ایک اور عالمی اعزاز پاکستانی خاتون کے نام


چترال(24 نیوز) پاکستان کی خاتون کھلاڑی  کرشمہ علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

چترال کی فٹ بالر کرشمہ علی کو عالمی میگزین فوربز نے فٹ بال میں گراں قدر خدمات پر ایشیا کی انڈر تھری کی ٹاپ تھرٹی فہرست میں شامل کرلیا۔ 21سالہ کرشمہ نیشنل سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اورپھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی، کرشمہ علی نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی۔ فوربز کی ٹاپ تھرٹی فہرست میں 9 دیگر پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں 5 خواتین جیا فاروقی، حنا لاکھانی، کرشمہ علی، لیلیٰ قصوری اور زینب بی بی شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer