کراچی میں3روزہ "مائی کراچی" نمائش کا آخری روز

کراچی میں3روزہ


کراچی (24 نیوز)  مائی کراچی نمائش کا آج آخری روز ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی آج شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔نمائش میں ملکی اور غیرملکی300اسٹالز لگائے گئے۔

نمائش میں تین سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے جس میں خوبصورت ملبوسات، گھریلو سازو سامان ، گاڑیوں اور ہیوی بائیک کے اسٹال کوعوام کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔  تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ سے ساری دنیا میں کراچی کی مثبت تصویر پیش ہوتی ہے اگلے سال مائی کراچی نمائش کے لئے پورٹ قاسم میں جگہ دی جائے گی۔

گورنر سندھ کا کہناتھا کہ گرین لائن بس چلے گی یا پانی آئے گا تو ایک جماعت نہیں سب کا مشترکہ فائدہ ہوگا، چاہتے ہیں منصوبوں کو پورا کرنے کےلئے سب ساتھ دیں۔  مائی کراچی نمائش میں انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک سے ٹریڈرز نے شرکت کی اور اپنا روایتی رقص پیش کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer