لاہور: 5 افراد کے قتل کا معاملہ، ورثا کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج

لاہور: 5 افراد کے قتل کا معاملہ، ورثا کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج


لاہور (24نیوز) لاہور کے نواح میں واقع پھلروان گاؤں میں دو گروپوں میں تصادم سے  ایک ہی خاندان کے 5 افراد  قتل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ برکی پھلروان گاؤں میں لاٹھی گروپ نے شاترگروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے  ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3سگے بھائی  شامل ہیں جبکہ اس دشمنی میں پہلے بھی 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کا زیادتی کے بعد قتل، بہنوئی نے اعتراف جرم کرلیا

جبکہ  قتل کئے گئے افراد کے لواحقین لاشیں لیکر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں ۔مظاہرین لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں، ورثا کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔