انتخابات کے نتائج میں تاخیر، تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

انتخابات کے نتائج میں تاخیر، تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ


اسلام آباد(24نیوز) قومی و صوبائی اسمبلی کے نتائج روکنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناہے کہ  قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابی نتائج کو روکنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل بھی  کردی۔ انھوں نے کہا کہ انتقال اقتدار کے لیے نتائج کا حتمی ہونا انتہائی اہم ہے، عدالتی اور انتظامی فیصلے ملک کے مفاد سے متصادم نہیں ہونے چاہیں۔فواد چودھری نےدرخواست کی  کہ جلد از جلد تمام 30 نشستوں کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔