نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو متوقع

 نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو متوقع


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کی پندرھویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 11 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں متوقع ہے۔  اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاوس اور قومی اسمبلی ہال میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اگست برطانوی سامراج سے وطن کی آزادی کا مہینہ، پاکستان اس بار ایک اور سنگ میل عبور کرنے کو ہے، ایک جموری حکومت دوسری کو اقتدار منتقل کرے گی۔ اس سلسلے کی پہلا مرحلہ ایوان کی ارکان کی حلف برداری ہوتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اپنے نئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کو ہ تیار ہے۔ نومنتخب ارکان کے استقبال کیلئے راہداریوں میں سرخ قالین بچھا دئیے گئے۔  لفٹوں سمیت اسمبلی ہال کے اندر کا سیکیورٹی سسٹم بھی چیک کر لیا گیا۔ ساؤنڈ سسٹم، کرسیاں ڈیسک اور دیگر اشیاء کی جھاڑ پونچھ بھی ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے نتائج سے متعلق تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

انتقال اقتدار کے دوسرے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور نو متخب اسپیکر اپنا عہدہ سنبھالتے ہی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔  اسیپکر چیمبر بھی نئے اسپیکر کا منتظر ہے۔آخری مرحلے میں قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا،  پھر نو منتخب وزیر اعظم اپنی نشست سنبھالیں گے۔  اپوزیشن کے نامزد قائد حزب اختلاف بھی اپنی نشست پر براجمان ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔