وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کا آغازہوگیا

وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کا آغازہوگیا


کراچی (24 نیوز) وفاقی حکومت کی آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہوگئی۔سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی۔ ایف ڈبلیو اونےمختلف برساتی نالوں سےکچرانکالنے کا کام شروع کردیا۔

شہرقائدکی صفائی کیلئےکلین کراچی مہم کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔ گجرنالہ، نہرخیام، محمود آباد نالہ، کورنگی نالہ اوراورنگی نالہ سےایف ڈبلیواوکی ہیوی مشینری کےذریعے کچرا نکال کر لینڈفل سائٹ پرپہنچایاجارہا ہے۔

صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے صفائی مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرادی جبکہ سب سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ کراچی کی جانب سےبھی مہم میں شمولیت کا اعلان کیا گیاہے۔

رہنماتحریک انصاف خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مہم کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نالوں کی صفائی جبکہ دوسرےمرحلےمیں سڑکوں اورگلیوں سےکچراصاف کیاجائےگا۔ کراچی سےپی ٹی آئی کے منتخب نمائندے کلین کراچی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں اورپرامید ہیں کہ دوہفتوں میں کراچی کوکچرےسےصاف کردیا جائے گا۔