روپیہ مستحکم، ڈالر مزید سستا

روپیہ مستحکم، ڈالر مزید سستا


کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چالیس پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بیس پیسے سستا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا. ڈالر ، یورو، برطانوی پاونڈ اور دوسری کرنسیاں سستی ہو گئیں. اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے رہ گئی. یورو 64 پیسے سستا ہو کر 177 روپے 2 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے 24 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 15 پیسے کا ہو گیا.

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 158 روپے 70 پیسے رہ گئی، یورو 50 پیسے سستا ہو کر 176 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہو کر 192 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔