شہرقائد میں خواتین بھی چور اور ڈکیت بن گئیں، آئے روز وارداتیں

شہرقائد میں خواتین بھی چور اور ڈکیت بن گئیں، آئے روز وارداتیں


کراچی ( 24نیوز ) خواتین بھی مردچوروں کے شانہ بشانہ ہوگئیں، پنجاب کالونی میں کار سے بیٹری چوری کرنے کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

شہر قائد میں اب خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے لگی، پنجاب کالونی میں کار سے بیٹری چوری کی سی سی ٹی وی فٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔   فٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک موٹرسائیکل پر سوار ملزم کار کا بانٹ کھلونے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود خاتون اردگرد کے ماحول کا جائزہ لے رہی ہے۔

فٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ دیر کی کوشش کے بعد ملزم نے کار کا بونٹ کھول لیا اور باآسانی بیٹری نکال کر فرار ہوگیا، اس سے پہلے دو روز قبل پولیس نے حیدری کے علاقے سے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito