سلطانز مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کو تیار ،مخالف ٹیموں کو زیر کرنے کی حکمت عملی مکمل

سلطانز مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کو تیار ،مخالف ٹیموں کو زیر کرنے کی حکمت عملی مکمل


ملتان(24نیوز) سلطانز نے پی ایس ایل تھری میں مدمقابل ٹیموں کو زیر کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی،انگلش آل راؤنڈر روزوائٹ لی مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے کو بےتاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کو تیار ہے۔ لیگ میں کوالٹی باؤلنگ اٹیک کے ساتھ آل راؤنڈرز ملتان سلطانز کی قوت ہوں گےجبکہ انگلش آل راؤنڈر روز ویٹ لی ملتان سلطانز کا اہم ہتھیار ہوں گے۔ 13 ستمبر1988 کو شفلڈ یارکشائر میں پیدا ہونے والے روز وائٹ لی کا شمار انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے خطر ناک ترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ  فرسٹ کلاس   71اور 61 لسٹ اے میچز کھیلنے والے روز وائٹ لی کوابھی انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل نہیں ہو سکا۔  لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر اور بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے وائٹ لی کاونٹی کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلےبازی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وائٹ لی کوانگلش کاؤنٹی کرکٹ ون ڈے چیمپئن شپ میں چھ لگاتار چھکے لگانے کااعزاز بھی حاصل ہے۔ آل راؤنڈر روز وائٹ لی پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی لوئر آرڈز بیٹنگ کا اہم مہرہ ہوں گے۔