عمران خان نے ٹکٹ ارب پتیوں کو دے کر ورکرز کے منہ پر تھپڑ مارا: اکبر ایس بابر

عمران خان نے ٹکٹ ارب پتیوں کو دے کر ورکرز کے منہ پر تھپڑ مارا: اکبر ایس بابر


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے کیس میں تاخیر کےباعث ادارے پر دھبہ لگنے کا خدشہ ظاہرکردیا، تمام دستاویزات درخواست گزار اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات ک مطابق پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر ممبر سندھ غفار سومرو کی صدارت میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔تحریک انصاف کے فنانس سیکرٹری سردار اظہر پیش ہوئے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے بتایا کہ تحریک انصاف ملک سے باہر پیسے اکٹھے کرتی ہے۔جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ امریکہ اور ڈنمارک سے رقم لینے کے شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ ممبر الیکشن کمیشن بولے کہ یہ کیس 2014 سے زیر التوا ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن کے پی ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر دھبہ لگ سکتا ہے۔ اکبر ایس بابر کا میڈیا گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرمایہ داروں کی پارٹی بن کر رہ گئی۔ عمران خان نے ٹکٹ ارب پتیوں کو دے کر ورکرز کے منہ پر تھپڑ مارا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔