توہین عدالت کب ہوئی؟ پرویز رشید نے سپریم کورٹ کو جواب دے دیا

توہین عدالت کب ہوئی؟ پرویز رشید نے سپریم کورٹ کو جواب دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید  نے کہا ہے کہ توہین عدالت اس دن بھی ہوئی تھی جس دن نواز شریف پاکستان تشریف لائے، زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔

پرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توہین عدالت تو اس دن بھی ہوئی تھی جب سابق وزیر اعظم نوازشریف سپریم کورٹ کے حکم پر واپس آئے اور انھیں زبردستی جہاز میں بٹھا کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہری پور،مظفر آباد اوردیگر شہروں میں لاکھوں لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عدل کی تحریک شروع ہو چکی ہے۔