مشال خان قتل کیس، بھائی نے مطالبات کے پی حکومت کے سامنے رکھ دیئے


ہری پور (24نیوز) مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مقتول کے بھائی احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس سے اپیل ہے کہ فرار ہونیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے ۔خیبر پختونخواہ کی پولیس نے گھر کی حد تک مناسب سیکیورٹی فراہم کی اور اس ضمن میں پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن خیبر پختونخواہ پولیس مفرور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں ۔

فیصلہ آنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے بھی گھر کا فرد اس طرح کے واقعے کے بعد بچھڑ جائے تو تکلیف ہوگی ،اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہو ،مشال کے قتل ہونے کے بعد ہمارا بھی ہر وقت قتل ہوا ،میری والدہ آج بھی مشال کو یاد کر کے تڑپتی ہیں ،آج بھی تکلیف ہو رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہو گی کیونکہ مشال کی کمی پوری نہیں ہو سکتی ۔

واضح رہے کہ مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ 5ملزمان کو 25,25سال اور 25 مجرموں کو 4،4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ 26 ملزموں کو بری کردیا گیا ہے۔