پاک افغان بارڈر پر باڑ لگائے جانے سے متعلق قبائل، سکیورٹی حکام میں گرینڈ جرگہ


چمن (24 نیوز) پاک افغان بارڈر اور دیگرامور سے متعلق قبائل اور سکیورٹی حکام کے مابین گرینڈ جرگہ ہوا جس میں کمانڈر ایف سی نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر ندیم سہیل، کمانڈنٹ کرنل عثمان شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر اور دیگر امور کے حوالے سے جرگہ رکھا گیا جس میں میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق عمائدین میں اتفاق ہوا۔

سیکٹر کمانڈر ندیم سہیل کا کہنا تھا کہ کلی لقمان اور جہانگیر سرحدی دیہات کے متاثرین کو جلد نقصانات کا معاوضہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے: آصفہ بھٹو کی پارلیمانی سیاست میں انٹری

ضرور پڑھئے: سٹی نیوز نیٹ ورک نے سب سے بڑی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کردیا