پنجاب سے سینیٹ کے امیدواروں کے نام ن لیگ نے فائنل کر لئے

پنجاب سے سینیٹ کے امیدواروں کے نام ن لیگ نے فائنل کر لئے


 اسلام آباد(24نیوز)جنرل نشست پرفاروق خان، آصف کرمانی، رانا مقبول اورہارون اخترکوٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سینیٹ کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے جنرل نشست پرفاروق خان،آصف کرمانی ،رانا مقبول اور ہارون اختر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر گل اور شاہین بٹ کو جنرل نشست پر ٹکٹ دیے جانے کا امکان زبیر گل کے متبادل امیدوار مصدق ملک ہوںگے۔ خواتین کی نشست پر نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔ وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم اسحاق ڈار کے متبادل امیدوار ہوںگے۔ نصیر بھٹہ، شکیل اعوان اور عرفان ڈاھا بھی سینیٹ کے امیدوار ہوںگے۔ اقلیتی نشست پر کامران مائیکل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید دیکھیے۔