واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا، ٹرمپ نے کہا کہ ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں:پلوامہ حملہ،بھارتی حکومت کابھانڈا پھوٹ گیا
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا اورکہا کہ شام کے کچھ علاقوں میں داعش موجود ہیں وہاں سے بھی ایک ہفتے میں ان کا صفایا کردیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج اورشامی فورسزنے شام اور عراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ اگلے ہفتے شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے 100فیصد خاتمےکے بعد رسمی اعلان کیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار